کریٹیشیاس–پلاگوین معدومیت کا واقعہ

کریٹیشیاس–پلاگوین معدومیت کا واقعہ (انگریزی: Cretaceous–Paleogene extinction event) قریبا 66ملین سال پہلے پیش آیا، جس میں ایک بہت عظیم تباہی ہوئی جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا تھا۔یہ تباہی ایک دس میل لمبے شہاب ثاقب یا سیارچے کے زمین سے ٹکرانے سے آئی تھی۔یہ حادثہ میکسیکو کی خلیج کے قریب ہوا تھا جہاں اب بھی ایک بہت گہرا گڑھا زیر آب موجود ہے، جو شہاب ثاقب کے ٹکرانے کی شہادت دیتا ہے۔اس حادثے کے نتیجے میں زمین پر بسنے والی قریبا تین چوتھائی انواع جن میں، بہت ساری مچھلیاں، میملز، کیڑے ، حشرات، پودے، درخت اور چھکلیاں کا یک دم خاتمہ ہو گیا تھا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔ ان جانوروں میں ٹی ریکس اور دوسرے بڑے چھوٹے ڈائنو سارز بھی شامل تھے۔ لیکن کچھ جنوبی خظے میں رہنے والے تھیرا پوڈ ٹائپ کے ڈائنو سار پھر بھی بچ گئے، کیونکہ یہ عظیم ٹکراؤ شمالی خظے میں ہوا تھا۔ یہی تھیرا پوڈ Thera pod بعد میں ارتقائی عمل سے پرندوں میں تبدیل ہو گئے۔

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم