کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (انگریزی: Credit rating agency) سے مراد وہ کمپنی یا ادارہ جو کریڈٹ ریٹنگ طے کرے، جو کسی قرض خواہ کی قرض واپسی کی صلاحیت کا جائزہ ہوتا ہے۔ اس میں اصل اور سود اور امکانی ادائیگی میں کمی کا بھی جائزہ شامل ہوتا ہے۔ یہ جائزے علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر لیے جاتے ہیں۔


بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ

ترمیم

2019ء میں ملکوں کی معیشت کی عالمی سطح پر درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل المدتی معاشی درجہ بندی کم کرتے ہوئے اسے ’بی‘ سے ’منفی بی‘ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی مارکیٹ سے پاکستان کو مہنگے قرض سے ملیں گے۔[1] ایک اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے توقع کا اظہار کیا کہ 2020ء کے سال میں پاکستان کی معیشت تقریبًا ایک فیصد تک سکڑ جائے گی اور مالی سال 2021ء میں دو سے تین فیصد تک ترقی کرے گی، معاشی سست روی حکومتی آمدنی پر دباؤ ڈالے گی اور معمولی طور پر اخراجات میں اضافہ کرے گی جس کے نتیجے میں مالی خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 10 فیصد تک پہنچ جائے گا۔[2] اس طرح کی درجہ بندی کا قرضوں کے حصول پر کافی اثر پڑتا ہے۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم