جمالوال (انگریزی: Jamalwal) پاکستان کے شہر چکوال میں یونین کاؤنسل بلوکسر کے اندر موجود ایک گاؤں ہے جو 1840 عیسوی کے بعد وجود میں آیا۔ جمالوال کا نام ایک مغل جاگیردار جمال خان کے نام پر رکھا گیا جو لاکھو خان (جن کے نام پر لکھوال گاؤں موجود ہے) مغل کسر کے بیٹے ہیں وہی پہلے شخص تھے جنھوں نے اس گاؤں کو آباد کیا وہ اسی گاؤں جمالوال کے شہر خاموشاں میں مدفون ہیں۔انھیں کی نسبت سے کسر مغل مشہور ہوئے۔