کعب بن سلیم
حضرت کعب بن سلیم ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔
حضرت کعب بن سلیم ؓ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمکعب نام، باپ کا نام سلیم تھا، یہودِ مدینہ کے مشہور قبیلہ بنوقریظہ سے تھے؛ چونکہ قریظہ اوس کے حلیف تھے، اس لیے کعب قرظی اور اوسی دونوں مشہور ہیں۔
اسلام
ترمیمبنوقریظہ کے روز جولوگ نابالغ سمجھ کرچھوڑ دیے گئے تھے، ان میں حضرت کعب رضی اللہ عنہ بھی تھے اور اپنے دوسرے احباب کی طرح بعد میں دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔
وفات
ترمیموفات کا سنہ معلوم نہیں۔
اولاد
ترمیمدینی و مذہبی فضل وکمال کے علاوہ آپ کا اضافی فضل یہ ہے کہ محمد بن کعب القرظی رحمہ اللہ مشہور تابعی آپ ہی کے صاحبزادے ہیں۔ [1]
- ↑ (استیعاب:1/266)