کلثوم بن ہدم
کلثوم بن ہدم انصار صحابہ میں مقام و مرتبہ والے صحابی تھے۔
کلثوم بن ہدم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیم- پورا نام و نسب كلثوم بن ہدم بن امرئ القيس بن الحارث بن زيد بن عبيد بن زيد بن مالك ابن عوف بن عمرو بن عوف بن مالك بن الأوس الأنصاری الأوسی ہے۔
اسلام
ترمیمضعیفی کا عالم تھا کہ اسلام کی صدا کانوں میں پہنچی اور انھوں نے اس کو لبیک کہا۔
میزبان رسول
ترمیمکلثوم بن ہدم مدینہ کے رہنے والے انصاری ہیں کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب ہجرت فرما کر قبا میں تشریف لائے تو سب سے پہلے انہی کے مکان میں ٹھہرے اور بڑے بڑے مہاجرین صحابہ بھی انہی کے مکان میں ٹھہرے تھے اور انھوں نے سرور عالم کو اپنے گھر میں مہمان بنا کر ایسی میزبانی اور مہمان نوازی کی کہ قیامت تک تاریخ رسالت کے صفحات پر ان کا نام نامی میزبان رسول کی صورت چمکتا رہے گا۔
مسجد قباء
ترمیمکلثوم بن ہدم کی ایک زمین تھی جہاں خاندان عمرو بن عوف کی کھجوریں سکھائی جاتی تھیں اسی جگہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اپنے مقدس ہاتھوں سے ایک مسجد کی بنیاد ڈالی۔ یہی وہ مسجد ہے جو آج بھی مسجد قباء کے نام سے مشہور ہے۔
وفات
ترمیمہجرت مدینہ کے بعدکلثوم بن ہدم صحابہ میں سب سے پہلے وفات پانے والے ہیں 1ھ میں وفات پائی۔[1][2]