کلومیٹر فی گھنٹہ
کلومیٹر فی گھنٹہ (انگریزی: kilometer per hour) رفتار کی اکائی ہے۔ یہ ایک گھنٹے میں طے کردہ فاصلے کو ظاہر کرتا ہے۔ بین الاقوامی طور پر کلومیٹر/گھنٹہ ٹریفک کی علامات اور رفتار پیما میں بطور رفتار کی اکائی کے استعمال ہوتا ہے۔ بین الاقوامی طور پر اس اکائی کو ظاہر کرنے کے لیے اختصار kmh−1 یا اس کے ہم معنی km/h استعمال ہوتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر اسے ظاہر کرنے کے لیے "کلومیٹر/گھنٹہ" یا "ک م/گھنٹہ" استعمال کیا گیا ہے۔