کی لاگرز ایسے سوفٹ ویئرز کو کہا جاتا ہے جو کسی بھی کمپیوٹر میں نصب ہونے کے بعد اس سے منسلک تختہ کلید کی دہائی گئی ہر کی پر نظر رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر کمپیوٹر پر کی گئی ہر سرگرمی کی رپورٹ دے سکتے ہیں۔ کاروباری اداروں میں جہاں بیک وقت سیکڑوں کمپیوٹر استعمال ہو رہے ہوتے ہیں وہاں انتظامیہ کے لیے ممکن نہیں ہوتا کے وہ ہر وقت تمام کمپیوٹر پر کی جانے والی سرگرمیوں پر بیک وقت نظر رکھ سکے اس مقصد کو مدنظر رکھ کر کی لاگرز تخلیق کیے گئے۔ جو ایک ذاتی کمپیوٹر سے لے کر کسی بھی جال سے منسلک سیکڑوں کمپیوٹرز پر بیک وقت نظر رکھ سکتے ہیں۔

آج کل مستعمل کی لاگرز میں (blazing Tools) [1] بلیزنگ ٹولز کا تیار کردہ پرفیکٹ کی لاگر زیادہ مقبول ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. [1] بلیزنگ ٹولز ادارے کا موقع آن لائن