کلیسیائے اسکاٹ لینڈ
کلیسیائے اسکاٹ لینڈ (انگریزی: Church of Scotland)،مسیحی مشن کی یہ شاخ بھی کلیسیائے انگلستان کی ساتھ اس وقت وجود میں آئی جب پوپ سے الحاق توڑ لیا گیا۔ اس کے دو حصے تھے جو 1929ء میں 86 برس کی علیحدگی کے بعد پھر سے متحد ہو گئے۔ اس کلیسا کا سب سے بڑا سردار موڈریٹر کہلاتا ہے۔ جس کا انتخاب سال بہ سال ہوتا ہے۔ اس مذہبی جماعت کا نظام جمہوری ہے اور ہر فیصلہ مخصوص جماعتیں کرتی ہیں۔ جن کے نام کرک ’’چرچ‘‘ سیشن، سنڈ، پریسبٹیری اور جنرل اسمبلی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے مربی اور سرپرست بزرگ کا نام سینٹ انڈریو ہوتا ہے۔ وہ لازمی طور پر اس جماعت سے تعلق رکھتا ہے۔