کم فاصلے و محدود وقتی دوڑ
کم فاصلے و محدود وقتی دوڑ (انگریزی: sprinting) سے مراد ایک ایسی دوڑ جس کا فاصلہ عمومًا کم ہوتا ہے اور وقت بھی محدود ہوتا ہے۔ یہ کئی کھیلوں میں مستعمل ہے جہاں دوڑنے کو شامل کیا گیا ہے اور خاص طور پر کسی مقام مقصود تک رسائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے یا ایضًا اپنے حریف سے بچنے یا اسے پکڑنے پر توجہ دی گئی ہے۔ انسانی جسم کے مطالعوں سے پتہ چلتا ہے کہ کسی دوڑنے والے کی رفتار کو 30–35 سیکنڈوں سے زیادہ قائم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ اس کا سبب اعصاب میں فاسفوکریٹین (phosphocreatine) ذخیرے کا کم ہونا اور گلائیکولیسیس کی وجہ سے جسم میں تیزابی ہلچل کا پیدا ہونا ہے۔[1]
کم فاصلے و محدود وقتی دوڑ کے عالمی ریکارڈ
ترمیم2016ء گرمائی اولمپکس جو ریو میں کھیلے گئے تھے، اس میں جمیکا کے ایتھلیٹ یُوسین بولٹ نے ایک سو میٹر اولمپک گولڈ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنھوں نے اولمپک مقابلوں میں یہ اعزاز مسلسل تیسری مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ 400 m Introduction. IAAF . Retrieved on 26 March 2010.
- ↑ کھیل:ریو اولمپک مقابلے، بولٹ نے سو میٹر ریس پھر جیت لی