کنسولیڈیٹڈ ٹریٹی سیریز
کنسولیڈیٹڈ ٹریٹی سیریز (انگریزی: Consolidated Treaty Series، مختصراً CTS) سنہ 1648ء (ویسٹ فالن معاہدۂ امن) سے 1918ء (پہلی جنگ عظیم کا خاتمہ) تک ہونے والے دو فریقی اور کثیر فریقی تحریری معاہدات کا مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ کی کل 243 جلدیں ہیں جو 1969ء سے 1980ء تک اوشیانا پبلیکیشنز سے شائع ہوتی رہیں۔ اس سلسلہ کے مدیر عمومی کلائیو پیری تھے۔ مجموعہ میں شامل تمام معاہدات کا اصل متن پیش کیا گیا ہے اور حسب موقع ان کا انگریزی ترجمہ بھی لکھا گیا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Consolidated Treaty Series", in John P. Grant and J. Craig Barker (eds.), Encyclopaedic Dictionary of International Law, 3rd ed. (Oxford University press, 2009).