کنڈل ڈائریکٹ پبلشنگ
جس طرح نوٹ ،ورڈ اور پی ڈی یف فورمیٹ عبارت خوانی کے لیے ہے، اسی طرح کنڈل ڈائریکٹ پبلشنگ یا کینڈل میں کتابوں کے مطالعہ کے لیے اے، ڈبلیو، زیڈ azw3 سافٹ ویئر استعمال ہوتا ہے۔اردو عربی کی پی ڈی یف کتابیں بھی اس پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ لیکن اس کے اپنے سافٹ ویئر میں تیار شدہ کتابیں آنکھوں کو ٹھنڈک دیتی ہیں۔ دراصل بات یہ تھی کہ پی ڈی یف پر کتابیں عموما اے فور A4 سائز پر ہوتی ہیں اور اس کے حروف کا حجم 14 ہوتا ہے۔ اب اے 5 کے چھوٹے حجم پر اے 4 کا لمبا چوڑا صفحہ پڑھنے کی کوشش کی جائے گی، تو پھر صفحہ سکڑ کر چھوٹا ہوجائے گا اور خود بخود حروف کا حجم چودہ سے سات پر آجائے گا، جسے پڑھنے کے لیے آنکھیں پھوڑنی پڑیں گی۔[1]
امیزون کنڈل سکیل اپ ڈائریکٹ پبلشنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید منیب علی نے 2023ء کے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایمیزون کنڈل ڈائریکٹ پبلشنگ آن لائن پلیٹ فارم نے روایتی پبلشرز کی ضرورت کو ختم دیاہے، یہ پلیٹ فارم لکھنے والوں کو اپنے حقوق فروخت کیے بغیر اور پبلشر پر زیادہ انحصار کیے بغیر اپنا مواد شائع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم پر مواد لکھنے والے صفحہ کے معیار، سیاہی، کور کے ڈیزائن اور بائنڈنگ کے بارے میں خدشات سے بھی آزاد رہتے ہیں۔ وہ امیزون کنڈل کے ذریعہ 16 ملکوں میں پڑھنے والوں کے بہت بڑے حلقہ تک پہنچ سکتے ہیں ۔ یہ پروگرام انگریزی، پولش، فرانسیسی اور دیگر کئی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اردو زبان کی گنجائش فی الحال محدود ہے، Kindle نے حال ہی میں ہندوستان میں کام شروع کیا اور پاکستان میں ابھی ابتدا کر رہی ہے۔[2]