کنڈیلونگو نیشنل پارک
کنڈیلونگو نیشنل پارک (فرنچ : Parc National de Kundelungu ) جمہوری جمہوریہ کانگو کا ایک قومی پارک ہے جو صوبہ بالائی کتنگا میں واقع ہے۔ یہ پارک سب سے پہلے سنہ 1970ء میں قائم کیا گیا تھا یہ تقریباً 7600 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہے۔ یہ پارک میں لوفوئی آبشار موجود ہے، جو 340 میٹر (1,120 فٹ) اونچائی کے ساتھ، وسطی افریقہ کی سب سے بلند آبشار ہے۔
کنڈیلونگو نیشنل پارک Parc national de Kundelungu | |
---|---|
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
مقام | جمہوری جمہوریہ کانگو |
رقبہ | 7,600 کلومیٹر2 (2,900 مربع میل) |
ماحولیاتی نظام بنیادی طور پر گھاس دار سوانا ہے جو، کٹنگا کی خصوصیات، بڑے میدانوں میں جنگل کے چھوٹے چھوٹے قطعات پر مشتمل ہے۔ پارک میں پائے جانے والے حیوانات میں ہرن، گیدڑ، سانپ، سیہہ، جنگلی سور، بندر، بھینس، ہپوپوٹیموس اور پرندوں کی انواع بشمول ایگریٹس، مارابو سارس اور لم ڈھینگ شامل ہیں۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Kundelungu National Park- Congo Wildlife Safari tours | Congo National Parks" (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2020-12-08.
- ↑ Kundelungu National Park, Protected Planet