کوریائی ادب
کوریائی ادب (انگریزی: Korean literature) کا بیشر حصہ کوریائی زبان اور کچھ حصہ کلاسیکی چینی زبان میں موجود ہے۔ قدیم کوریائی ادب تقریباً 1500 برسوں تک ہانجا زبان میں لکھا گیا۔ کوریائی ادب کو کلاس کی اور جدید ادب میں مقسم کیا جا سکتا ہے مگر بسا اوقات یہ تقسیم زیادہ واضح نظر نہیں آتی۔ دنیا کا پہلا مطبوعہ دستاویز کوریا میں دستیاب ہوا۔ پہلا ابجدی طرز تحریر بھی کوریا میں ہی ملا۔
کوریائی ادب
ترمیمشاعری
ترمیمکلاسیکی کوریائی شاعری جزیرہ کوریا کے اساطیری کہانیوں اور لوک عقائد پر مبنی ہے۔ کوریا میں شاعری کی چار بنیادی روایتی اقسام ہیں: ھیانگا (علاقائی نغمے)، بیالگوک (مخصوص نغمے) یا چنگا (طویل نظمین)، سیجو (موجودہ نغمے) اور گاسا (آیات)۔
نثر
ترمیمکوریائی نثری ادب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: فکشن اور ادبی متفرقات۔ موضوعات میں خرافات، لیجینڈز اور لوک: تینی کوریائی سطنت کی تاریخی کہانیاں شامل ہیں جو تحریری طور پر مل سکے ہیں۔ یہ تمام مآخذ کوریو عہد میں سمگوک ساگی (1146ء: تین کوریائی سلطنت کے تاریخی دستاویز) اور سمگوک یوسا (1285: 3 سلطنتوں کی یادگار) ضبط تحریر میں لائے گئے ہیں۔ کوریائی ادب میں خرافات کی بھرمار ہے اور ان میں زیادہ تر سورج، چاند، تانگون کا کوریا کی بنیاد رکھنا اور قدیم بادشاہوں کی زندگیوں کے قصے شامل ہیں۔ کوریائی ادب میں سوانح نگاری ہمیشہ مقبول رہی ہے۔ زیادہ تر سوانح نگاری جوسیوں کے عہد کے آخر میں شائع ہوئیں جن میں مرکزی کردار کو اکثر ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس سے وطن پرستی اور قومی بیداری کی فضا عام ہوئی۔[1]
فکشن
ترمیمکوریائی فکشن کو کئی زمروں میں منقسم کیا جا سکتا ہے۔ اولا چینی زبان میں لکھا گیا کوریائی ادب اور کوریائی زبان میں لکھا گیا ادب۔ ثانیا کئی فکشن 10 جلدوں سے کم میں ہیں اور کئی 10 سے زائد میں۔ انھیں بالترتیب مختصر فکشن اور طویل فکشن کہا جاتا ہے۔ ثالثا یانگبان ادیبوں کا فکشن اور عام ادیبوں کا فکشن۔ البتہ کئی موقعوں دونوں طرح کے ادیبوں کا فکشن آپس میں مل جاتا ہے۔ زیادہ تر فکشن مذکورہ موضوعات پر مبنی ہیں البتہ لکھاریوں نے اپنی طرف سے اس میں واقعات اور حوادث کا اضافہ کر دیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Charles Montgomery (5 مارچ 2016)۔ "KOREAN LITERATURE CHAPTER SIX: TRANSITION – ENLIGHTENMENT FICTION AND THE 'NEW' NOVEL"۔ www.ktlit.com۔ KTLit۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 مارچ 2016۔
Even biographical novels, typically about heroes, focused tightly on the importance of nationalism and modern awareness.
- Choe-Wall, Yang Hi (2003)۔ Vision of a Phoenix: The Poems of Hŏ Nansŏrhŏn، Ithaca, New York, Cornell University. آئی ایس بی این 1-885445-42-3 hc.
- Hyun, Theresa (2003)۔ Writing Women in Korea: Translation and Feminism in the Early Twentieth Century. Honolulu: University of Hawaiʻi Press. آئی ایس بی این 978-0-8248-2677-2
- Lee, Peter H. (2013)۔ The Story of Traditional Korean Literature. Amherst, New York: Cambria Press. آئی ایس بی این 978-1-60497-853-7
- Lee, Peter H. (1990)۔ Modern Korean Literature: An Anthology. Honolulu: University of Hawaiʻi Press. آئی ایس بی این 978-0-8248-1321-5
- Lee, Peter H. (1981)۔ Anthology of Korean Literature: From Early Times to the Nineteenth Century. Honolulu: University of Hawaiʻi Press. آئی ایس بی این 978-0-8248-0756-6
- Lee, Peter H. (2003)۔ A History of Korean Literature، Cambridge University Press
- McCann, David R. (2000)۔ Early Korean Literature: Selections and Introductions. New York: Columbia University Press. آئی ایس بی این 978-0-231-11947-4
- Pihl, Marshall R (1994)۔ The Korean Singer of Tales. Cambridge, Mass.: Harvard University Press. آئی ایس بی این 978-0-674-50564-3
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر کوریائی ادب سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Asianifo
- Kyujanggak Archive(big pdfs of many Korean classics)
- KTLIT Korean Modern Literature