کولمبیا میں خانہ جنگی
1948 عیسوی میں دو سیاسی پارٹیوں کے اختلاف نے شدت اختیار کر لی جس کے نتیجے میں ایک سیاسی پارٹی کے صدارتی امیدوار کو 9 اپریل 1948 کو قتل کر دیا گیا اور ملک فسادات کی آگ میں جلنے لگا۔ دار الحکومت بوگوٹا میں خونی فسادات ہوئے جنھوں نے ایک لاکھ اسی ہزار لوگوں کی جان لے لی۔اس خانہ جنگی کو (La violencia) کے نام یاد کیا جاتا ہے۔