کولیِن جے۔ اسٹین (انگریزی: Colleen J. Stan؛ پیدائش 31 دسمبر 1956)[1] جو گرل ان دی باکس کے نام سے بھی مشہور ہے، ایک امریکی خاتون جسے جنسی زیادتی کے لیے اغوا کیا گیا تھا، اسے ”کیمرون اور جِینَس ہوکر“ نامی میاں بیوی نے اغوا کیا تھا۔ اس میاں بیوی نے اسے اغوا کر کے سات سال تک (1977ء سے 1984ء تک) ریڈ بلف، کیلیفورنیا میں واقع اپنے گھر کے ایک ڈبے میں بند رکھا اور چوبیس گھنٹوں میں سے صرف ایک گھنٹے کے لیے اسے باہر نکالا جاتا تھا۔ اغوا کے وقت کولیِن اسٹین کی عمر 20 سال تھی۔

کولیِن اسٹین
کولیِن اسٹین 19 برس کی عمر میں
پیدائش (1956-12-31) دسمبر 31, 1956 (عمر 67 برس)
یوجین، اوریگون، امریکا
قومیتامریکی
وجہِ شہرتاپنے اغوا ہونے سے

اس کے کیس کو بین الاقوامی سطح تک شہرت حاصل ہوئی اور یہ کئی کتب، فلموں اور ٹیلی وژن ڈراموں کا موضوع رہا۔

اغوا

ترمیم
 
جِینَس اور کیمرون ہوکر کی تصویر

29 مئی 1977ء کو کولیِن اپنی سہیلی کی یوم پیدائش کی پارٹی میں شریک ہونے کے لیے پیدل جا رہی تھی، اس کی سہیلی کا گھر اس کے گھر سے تھوڑا دور تھا اور کولیِن کے پاس سفر کے لیے پیسے نہیں تھے اسی لیے اس نے لِفٹ مانگنے کا سوچا۔ وہ چاہتی تھی کہ وہ اُس گاڑی میں بیٹھے جس میں فیملی ہو۔ اس کو ایک نیلے رنگ کی وین ملی جس میں کیمرون، جِینَس ہوکر اور اس کا ایک چھوٹا بچہ سوار تھے، تو وہ بلاجھجھک اعتبار کر کے اس میں بیٹھ گئی۔ راستے میں وین گیس اسٹیشن پر رُکی تو کولیِن ریسٹ روم میں چلی گئی اس کو وہاں دل میں خیال آیا کہ ”بھاگ کر کھڑکی سے کود جائے اور پھر مُڑ کر کبھی نہ دیکھے“۔ مگر وہ اپنے خوف پر قابو بر قرار رکھ کر واپس وین میں سوار ہو گئی۔ کیمرون اور اس کی بیوی کے بیانات کے مطابق جب انھوں نے ہائے وے پار کیا تو ویران علاقے میں کیمرون نے کولیِن کے گلے پر چھرا رکھ دیا اور بعد میں اسے گھر لے جا کر ایک لکڑی کے ڈبے میں قید کر لیا۔

قید اور آزادی

ترمیم

کولین اسٹین کا کہنا ہے کہ اسے اغوا کرنے کے بعد ”کیمرون ہوکر“ نے اسے ایک تابوت میں قید کر دیا، جو کیمرون اور اس کی بیوی جِینَس کے پلنگ کے بالکل نیچے تھا۔ اور کیمرون اس پر تشدد کرتا تھا اور پورے دن میں صرف ایک گھنٹے کے لیے اسے تب نکالتا تھا جب اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنی ہوتی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اسے دو دو دن تک کھانا بھی نہیں دیتا تھا اور وہ کولیِن کو ہر وقت دھمکی دیتا تھا کہ وہ کسی بڑی کمپنی سے وابستہ ہے اگر اس نے بھاگنے کا سوچا تو وہ اس کے خاندان کو قتل کر دے گا۔ پھر ایک دن جب کیمرون کی بیوی کو پتا چلا کہ وہ کولیِن سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اس نے کولیِن کو اس کے شوہر کے چُنگل سے چھڑانے کی ٹھان لی۔ اس نے کولیِن کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ اس کے شوہر کا کسی بڑی کمپنی سے کوئی تعلقات نہیں ہیں، پھر اگست 1984ء میں 7 سالہ اذیت ناک زندگی بسر کرنے کے بعد جِینَس ہوکر کی مدد سے وہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئی۔

مقدمہ

ترمیم

قید سے بھاگنے کے بعد کولین ذہنی دباؤ کا شکار رہی اور پولیس کے پاس بھی نہیں گئی۔ چند دن بعد کیمرون کی بیوی نے خود ہی اپنے شوہر کا جرم سب کو بتا دیا۔ جس کے بعد کولیِن کے اغوا کے مقدمے میں بھی جِینَس نے اپنے شوہر کے خلاف گواہی دی۔ عدالت نے اغوا میں مدد کرنے کی وجہ سے جینس کو چند سال قید کی سز سنائی اور اس کے شوہر کو 104 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا اور وہ اب بھی جیل میں ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "United States Public Records, 1970-2009," database, FamilySearch (23 May 2014), Colleen J Stan, Residence, Burney, California, United States; a third party aggregator of publicly available information.