کوماکوی (انگریزی: Kummakivi) فن لینڈ میں واقع ایک عجیب و غریب متوازن یا بیلنسنگ چٹان ہے۔کوماکوی فِنش زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب عجیب پتھر یا عجیب چٹان ہوتا ہے۔یہ عجیب چٹان 1962 سے محفوظ ہے اس چٹان کے اوپر 1980 میں ایک پائن کا درخت بھی اگنا شروع ہوا تھا۔ یہ 7 میٹر طویل چٹان ہے جو دوسری چٹان جو بالکل مڑی ہوئی ہموار سطح والی چٹان ہے (smooth and curve) ، پر ٹِکی ہوئی ہے۔ یہ اتنی مضبوطی سے اپنی جگہ پر جمی ہوئی ہے کہ اسے انسانی طاقت سے ہلانا ناممکن ہے۔

ابھی تک اس کی کوئی سائنسی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی۔

اس چٹان کے حوالے سے کئی طرح کی عجیب و غریب کہانیاں مشہور ہیں مگر ماہر ارضیات اس کی وضاحت ایک گلیشئیر کے طور پر دیتے ہیں۔سائنٹسٹ کے یقین کے مطابق گلیشئیرز اپنے ساتھ بھاری بھرکم چٹانوں کو گھسیٹ لانے کی طاقت رکھتے تھے انکا ماننا ہے کہ یہ چٹان آٹھ ہزار سال پہلے گلیشئرز کے ساتھ پھسلتے ہوئے آئی اور اس جگہ ٹھہر گئی۔ بہرحال تاحال ماہرین اس عجیب چٹان کی حیرت زدہ پوزیشن کی کوئی تسلی بخش وجہ پیش نہیں کر سکے ہیں۔ جبکہ فن لینڈ کی لوک داستانوں میں بیان کیا جاتا ہے کہ اس عجیب چٹان کو جنات نے توڑ مروڑ کر اس انوکھی طرح اس جگہ پھینکا تھا۔

حوالہ جات

ترمیم