ضلع زیریں کوہستان

(کوہستان زیریں سے رجوع مکرر)

ضلع زیریں کوہستان (Lower Kohistan District) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں ایک ضلع ہے۔ کوہستان زیریں ، خشک و بنجر پہا ڑیوں کى سرزمین ،مشکل زیست، ناکافى ترقى اور پھیلى ہوئى آبادى کى وجہ سے پہچاناجاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ ضلع عجب جغرافیائی اہمیّت اور حکمتِ عملانہ مقصدیت کا حامل ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کوہستان (زیریں اور بالا دونوں) کا محل وقوع

اس کے سرحدیں شمالى علاقہ جات، ملا کنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن سے ملتی ہیں۔ شاہراہِ قراقُرم کی گزرگاہ ہونے کی بنا پر اس ضلع میں شعبہ ٔ سیاحت کی بہتری کے لیے کافی استعداد موجود ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے وجود سے 1976 میں کوہستان بحیثیت ضلع وجود میں آیا۔ یہ چار سب ڈویژن داسُو، کندیا، پالس اور پٹن کے اشتملات پر مشتمل تها ۔ 1976 کے تباہ کُن زلزلے کے بعد اس پسماندہ ضلع کی تعمیر و ترقی کی ذ مہ داری کوہستان ڈیویلپمنٹ بورڈ کے سپرد کر دی گئی۔ اگرچہ بعد میں بورڈ کا خاتمہ ہوا لیکن ترقیاتی سرگرمیوں نے اپنی رفتار برقرار رکھی۔ جغرافیائی دوری معاشی اور معاشرتی کمزوری یہاں کے اہم مسائل ہیں۔

2014ء میں ضلع کوہستان کو ضلع بالائی کوہستان اور ضلع زیریں کوہستان میں تقسیم کر دیا گیا جس کے بعد صوبے میں اضلاع کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم