کٹاوی نیشنل پارک تنزانیہ کا ایک قومی پارک ہے جو سنہ 1974ء میں بنایا گیا تھا اور یہ کاتاوی علاقہ، تنزانیہ میں واقع ہے۔ یہ ایک بہت ہی دور دراز واقع پارک ہے اس لیے یہاں تنزانیہ کے دیگر قومی پارکوں کے مقابلے میں لوگ کم آتے ہیں۔ پارک تقریباً 4471 مربع کلومیٹر (1726 مربع میل) کے رقبے پر ہے، جو اسے تنزانیہ کا تیسرا سب سے بڑا قومی پارک بناتا ہے۔ یہ پارک دریائے کٹوما اور موسمی جھیل کٹاوی اور جھیل چاڈا کے سیلابی میدانوں کو گھیرے ہوئے ہے۔ [ حوالہ درکار ]

کٹاوی نیشنل پارک
کٹاوی نیشنل پارک شام کے وقت
مقامتنزانیہ
قریب ترین شہرمپانڈا
رقبہ4471 مربع کلومیٹر
زائرین3135 (in 2012[1])
[www.tanzaniaparks.go.tz سرکاری ویب سائٹ]

نگار خانہ

ترمیم
کٹاوی نیشنل پارک میں جنگلی حیات دائیں سے: لگڑ بگڑ، بارہ سنگھا، بھیڑیا، شیر اور ہاتھیوں کا خاندان۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Tanzania National parks Corporate Information"۔ Tanzania Parks۔ TANAPA۔ 2015-12-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-22

زمرہ:قومی پارک بلحاظ ملک