ککلی پنجابی لڑکیوں کا ایک مقبول ناچ ہے۔ اس میں دو یا چار ہمجولی ایک دوسرے کا آمنے سامنے ہاتھ پکڑتی ہیں بازو لمبے کرکے قدرے پیچھے کو جھکتی ہیں پیروں کو ایک دوسرے کے قریب رکھا جاتا ہے۔ اور جھٹکے لگاتے ہوئے تیزی سے چکر کاٹے جاتے ہیں۔