کھلا کمرہ جماعت (انگریزی: Open classroom) ایک طلبہ پر مرکوز تعلیم کی جگہ کی طرز ہے۔ یہ شمالی امریکا میں 1960ء اور 1970ء کی دہائیوں میں بے حد مقبول تھا۔ اکیسویں صدی میں اس کا پھر سے احیا ہوا۔

نظریہ

ترمیم

کھلے کلاس روم کے پیچھے یہ سوچ ہے کہ بچوں کے بڑے گروہ جن کی صلاحیتوں کی سطح مختلف ہو ایک بڑے کلاس روم میں جمع ہونا چاہیے اور انھیں کئی اساتذہ دیکھیں گے۔ یہ ایک کمرے کے اسکول گھر کی اپج ہے۔ تاہم اسے بڑھا کر دو سو سے زائد طلبہ کو ایک واحد ہمہ عمر اور ہم مرحلے کلاس روم میں جمع کیا جاتا ہے۔ پورے گروہ کو ایک ساتھ پڑھانے کی بجائے طلبہ کو عمومًا ہر مضمون کے حساب مختلف مختلف گروہوں میں بانٹا جاتا تھا۔ بچے چھوٹے چھوٹے گروہوں میں دیے گئے کام کو پورا کرتے ہیں۔ اساتذہ کا کام سہولت فراہم کرنا اور ہدایت دینا ہے۔

کھلی جگہ کا اسکول

ترمیم

کھلی جگہ کا اسکول ایک تصور ہے جسے ریاستہائے متحدہ امریکا میں 1965ء میں متعارف کیا گیا، یہ ایک تجرباتی شروعاتی اسکول کا ڈھانچا تھا جس میں باضابطہ دیواروں کو کلاس روموں کو الگ کر رہی تھی، انھیں ہٹا دیا گیا تاکہ اساتذہ کے کلاس روم رقبے میں آنا جانا آسان ہو۔ تاہم، عملی اعتبار سے یہ عام نہیں ہے کیوں کہ اساتذہ سماجی روایتوں پر عمل کرتے ہوئے روایتی طور پر ایسے پڑھاتے ہیں جیسے کہ دیواریں موجود ہوں ۔

حوالہ جات

ترمیم
  • Pick et al., "Development of Spatial Cognition", Lawrence Erlbaum Associates, آئی ایس بی این 0-89859-543-6, copyright 1985, page 99)

بیرونی روابط

ترمیم