کھوپڑی کا فولیکولائٹس
کھوپڑی کی فولیکیولٹس کھوپڑی میں بالوں کی جڑوں کی سوزش کی خرابی ہے۔ اس حالت کو "ایکنی نیکروٹیکا ملیاریس" یا "پروپیونی بیکٹیریم فولیکیولٹس" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کھوپڑی کی فولیکیولٹس کی خصوصیت کھوپڑی پر چھوٹے، بہت زیادہ خارش والے دانے سے ہوتی ہے، جو اکثر بالوں کی اگلی لکیر پر سب سے زیادہ پریشان کن ہوتی ہے۔ گومڑ کی چھوٹی سی تعداد بھی ہو سکتی ہے یا وہ بہت زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔ خارش کی وجہ سے انھیں نظر انداز کرنا مشکل ہوتا ہے۔ وہ اکثر زخموں اور پپڑیوں کی شکل اختیار کر جاتے ہیں۔
اسباب
ترمیمکھوپڑی کے فولیکولٹس کی وجہ اچھی طرح سے سمجھ میں نہیں آئی ہے۔ اسے عام طور پر بالوں کے پٹک کے اجزاء، خاص طور پر مائیکرو آرگنزم کے لیے ایک اشتعال انگیز رد عمل سمجھا جاتا ہے۔ ان آرگنزم میں مندرجہ ذیل خاص طور پر شامل ہیں:
• بیکٹیریا (خاص طور پر کیوٹی بیکٹیریم ایکنس، شدید صورتوں میں اور اسٹافائلو کوکس ایوریئس بھی)
• خمیر (مالاسیزیا کی انواع)
• مائٹس (ڈیموڈیکس فولیکولورم)
علاج
ترمیممندرجہ ذیل ادویات کھوپڑی کے فولیکولٹس کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
• ٹاپیکل اینٹی بائیوٹک (مثلاً، فوسیڈک ایسڈ جیل)، کلینڈامائسن، اریتھرومائسن سلوشن
• ہلکے ٹاپیکل سٹیرایڈ لوشن یا کریم
• اینٹی ہسٹامائنز
• اینٹی بایوٹک، خاص طور پر طویل مدتی ٹیٹراسائکلائن
• آئسوٹریٹینوئن isotretinoin – طویل مدتی کم مقدار کے علاج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
بیرونی ربط
ترمیمhttps://dermnetnz.org/topics/scalp-folliculitis