کہف رقیم (عربی: كهف الرقيم ، انگریزی : Kahf ar-Raqim) عمان ، اردن کے مشرق میں واقع ایک گاؤں الرجیب میں ایک آثار قدیمہ اور مذہبی مقام کا نام ہے۔ اس کے متعلق یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس غار میں سات سونے والے موجود تھے، جنہیں عیسائی متون میں "سات سونے والے" اور قرآن میں "اصحاب کہف " کے نام سے جانا جاتا ہے۔ (عربی: اصحاب الكهف) سات نوجوانوں کا یہ گروہ جو بازنطینی عیسائی اور اسلامی ذرائع کے مطابق، رومی شہنشاہ دقیانوس کے مذہبی ظلم و ستم سے بھاگ گیا تھا۔ روایت ہے کہ یہ لوگ 250 عیسوی کے قریب ایک غار میں چھپ گئے تھے، جو صدیوں بعد معجزانہ طور پر واپس آئے ۔یہ لوگ قرآن کے مطابق، 309 قمری سال تک غار میں سوتے رہے۔ 309 سال کے بعد میں دوبارہ اس غار سے واپس آئے۔ یہ وہی غار سمجھی جاتی ہے۔ [1] [2][3] [4]

الرقیم غار کا منظر
اصحاب کہف کی غار کا بیرونی منظر

مزید دیکھیے

ترمیم

اصحاب کہف

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Seven Sleepers Cave - Turkish News"۔ Hürriyet Daily News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2020 
  2. Sarah Islam (2023)۔ "The Cave of the Seven Sleepers in al-Rajib: A Co-Produced Christian-Muslim Site of Veneration"۔ CORE - Coproduced Religions۔ Universität Bern, CH & Institute For Advanced Study, Princeton, New Jersey, USA۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2024 
  3. "Seven Sleepers of Ephesus"۔ Encyclopædia Britannica۔ Encyclopædia Britannica, inc.۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2020 
  4. "Grotto of the Seven Sleepers in Ephesus | Turkish Archaeological News"