کیفے
کافی خانہ، کیفے یا کافی ہاؤس سے مراد وہ جگہ ہے جو گاہکوں کو کافی پیش کرتی ہے۔ یہ چائے خانے کی طرح ہے اور اسے ایک قسم کا خاص ریستوراں سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ اکثر کافی کے ساتھ ساتھ چائے، چاکلیٹ ڈرنکس اور ہلکے نمکین بھی پیش کرتا ہے۔ کیفے یورپ، ترکی، ایران اور مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں میں بہت مشہور ہیں۔ عرب ممالک اور مشرق وسطیٰ کے دیگر حصوں کی کافی شاپس میں بھی ہکّے اکثر ملتے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں کچھ جگہوں پر کافی ہاؤسز بھی موجود ہیں۔ دنیا بھر میں کئی جگہوں پر کافی ہاؤسز کی گہری ثقافتی اہمیت ہے۔ شمالی پاکستان کے چائے خانوں کی طرح، یہ لوگوں کے لیے ملاقات کی جگہیں ہیں۔ مصنفین اکثر اپنی تحریریں کافی شاپس میں لکھتے ہیں۔ کافی ہاؤسز اپنے مستقل گاہکوں کے لیے ایک غیر رسمی اجتماع کی جگہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔[1]
تاریخ
ترمیمسب سے پہلے کافی ہاؤس دمشق میں نمودار ہوئے۔ یہ عثمانی کافی ہاؤسز 15ویں صدی میں جزیرہ نما عرب میں مکہ میں بھی نمودار ہوئے، پھر 16ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے دار الحکومت استنبول اور بغداد میں پھیل گئے۔ کافی ہاؤسز مقبول ملاقات کے مقامات بن گئے جہاں لوگ کافی پینے، بات چیت کرنے، بورڈ گیمز جیسے شطرنج اور بیکگیمن کھیلنے، کہانیاں اور موسیقی سننے اور خبروں اور سیاست پر گفتگو کرنے کے لیے جمع ہوتے تھے۔ وہ جس قسم کے گاہک کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے اور ان کی آزادانہ اور بے تکلف گفتگو کی وجہ سے وہ "حکمت کے اسکول" کے نام سے مشہور ہوئے۔ [2][3] مکہ میں کافی ہاؤسز امام کے لیے تشویش کا باعث بن گئے جنھوں نے انھیں سیاسی اجتماعات اور شراب نوشی کی جگہوں کے طور پر دیکھا، جس کی وجہ سے 1512 اور 1524 کے درمیان پابندی لگ گئی۔[4] تاہم، ان پابندیوں کو برقرار نہیں رکھا جا سکا، کیونکہ کافی عربوں اور پڑوسیوں کے درمیان روز مرہ کی رسم اور ثقافت میں شامل ہو گئی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Coffee: Philosophy for Everyone: Grounds for Debate, John Wiley & Sons, 2011, ISBN 978-1-4443-9337-8, ... in the cultural imagination, the coffeehouse represents a place of artistic and intellectual vibrancy ...
- ↑ "Coffee | Origin, Types, Uses, History, & Facts"۔ 2019-04-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-20
- ↑ "صحيفة التاخي - المســــرح في المقاهي والملاهي البغدادية"۔ 10 اگست 2018۔ 2018-08-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-07-15
- ↑ Çomak، Nebahat؛ Pembecioğlu، Nilüfer (2014)۔ "Changing the values of the past to future"۔ 2022-11-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-06