کیلشیم کاربنیٹ
کیلشیم کاربنیٹ (calcium carbonate) ایک کیمیائی مرکب ہے جس کا کیمیائی صیغہ CaCO3 ہے۔ یہ ایک عام مادہ ہے جو پتھروں میں معدنیات کیلسائٹ (calcite) اور آراگونائٹ (aragonite) کے طور پر پایا جاتا ہے اور یہ انڈے کے خول، گیسٹروپوڈ کے خول، شیلفش کے کنکال اور موتیوں کا بنیادی جزو ہے۔