کیلیفورنیا کا گورنر
کیلیفورنیا کا گورنر امریکی ریاست کیلیفورنیا کی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔ گورنر کیلیفورنیا نیشنل گارڈ اور کیلیفورنیا اسٹیٹ گارڈ کا کمانڈر انچیف بھی ہوتا ہے۔
کیلیفورنیا کے آئین کے مطابق، کیلیفورنیا کی ریاستی مقننہ سے سالانہ "اسٹیٹ آف دی اسٹیٹ" (state of the state speech) خطاب کرنا، بجٹ جمع کروانا اور ریاستی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانا، گورنر کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ یہ پوزیشن کیلیفورنیا کے ریاست بننے سے ایک سال قبل 1849 میں بنائی گئی تھی۔
کیلیفورنیا کے موجودہ گورنر ڈیموکریٹ گیون نیوزوم (Gavin Newsom)[1] ہیں، جن کا افتتاح 7 جنوری 2019 کو ہوا تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ مورخہ 2022-08-08 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-08