کیمیائی جنگ (chemical warfare) میں کیمیائی مادوں کی زہریلی خصوصیات کو بطور ہتھیار استعمال شامل ہے۔ اس قسم کی جنگ نویاتی جنگ (nuclear warfare), حیاتیاتی جنگ (biological warfare) اور اشعاعیاتی جنگ (radiological warfare) سے الگ ہے، جو مل کر کحان (CBRN) بناتے ہیں، جو کیمیائی، حیاتیاتی، اشعاعیاتی اور نویاتی کا فوجی مخفف ہے، ان سبھی کو "بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیار" (weapons of mass destruction) سمجھا جاتا ہے۔