کیمیائی مساوات
کیمیائی مساوات (انگریزی: chemical equation) علامات اور کُلیات کی شکل میں کیمیائی تعامل کا علامتی اظہار ہے۔ جس میں متعاملات بائیں جانب اور حاصلات دائیں جانب دیے جاتے ہیں۔ کسی کیمیائی مساوات میں علامات کے ساتھ دیے گئے عددی سر کیمیائی تعاملات میں متعملات اور حاصلات کے درمیان عناصر اور مرکبات کی مقداری تناسب کو ظاہر کرتے ہیں۔ کیمیائی تعاملات میں متعاملات اور حاصلات کے درمیان مقداری تناسب کی پیمائش کو عنصر پیمائی (Stoichiometry) کہتے ہیں۔
کیمیائی تعامل کو مختصر طریقہ سے مختلف علامتوں اور فارمولوں کی مدد سے ظاہر کرنے کو کیمیائی مساوات کہا جاتا ہے۔
جب دو یا دو سے زائد عناصر یا مرکبات آپس میں تعامل کرتے ہیں تو ان کی نوعیت میں جو حتمی تبدیلی آتی ہے ان کا اظہار کُلیے اور علامت کی مدد سے کیا جاتا ہے اسے کیمیائی مساوات کہتے ہیں۔