کیون لی

امریکی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر

کیون لی: سابق الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (UFC) فائٹر کیون لی (Kevin Lee) نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ایک مسلمان کی حیثیت سے اپنی زندگی پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔ 30 سالہ کیون لی نے 2021 میں اسلام قبول کیا اور منگل 10 جنوری 2023 تک اس کا انکشاف نہیں کیاتھا۔ لیکن اب انھوں نے اس کا اعلان کر دیا ہے۔[1]

کیون نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک مسلمان کے طور پر میری تبدیلی کے بارے میں معلوم ہو گیا ہوگا۔ میں نے حمایت کرنے کے لیے بہت سے لوگوں تک رسائی حاصل کی ہے۔ میں تمام میسجز اور کالز دیکھتا ہوں جس سے مجھے پیار محسوس ہوتا ہے۔ کیون نے اظہار کیا کہ اللہ کے پاس ہمیشہ ایک منصوبہ ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں صحیح راستے پر ہوں۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Sayan Nag (9 January 2023)۔ "UFC fighter reveals conversion to Islam influenced major career decision and future in the UFC"۔ Sportskeeda 
  2. https://urdu.news18.com/news/sports/former-ufc-fighter-kevin-lee-converts-to-islam-rah-mgb-454425.html سابق الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ فائٹر کیون لی نے اسلام قبول کیا، کہا ’بے انتہا خوشی ہوئی‘