کیٹالیز
کیٹا لیز ایک انزائم ہے جو ہائیڈروجن پر آکسائیڈ (H2O2) کی ڈی کمپوزیشن کو تیز کر کے اسے ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ انزائم تقریبا تمام قسم کے جانداروں میں پایا جاتا ہے جو آکسیجن والے ماحول میں پائے جاتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ بیکٹیریا کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کیا جاتا ہے اور اس مقصد کے لیے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ (H2O2) استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک گلاس سلائیڈ پر ایک قطرہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ (H2O2) کا ڈال کر اس میں بیکٹیریا کی کولونی کا سمیئر بنایا جاتا ہے۔ اگر بیکٹیریا میں کیٹالیز انزائم موجود ہو تو سمیئر میں آکسیجن کے بلبلے با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کو کیٹالیز پازیٹو کہتے ہیں۔ اور جن میں کیٹالیز انزائم موجود نہ ہو ان کو کیٹالیز نیگیٹو کہا جاتا ہے۔