کیچپ

ایک مصالحہ یا چٹنی

کیچپ ایک  مصالحہ یا چٹنی ہے۔ جس سے عام طور پر ٹماٹر کیچپ مراد ہے [1] اگرچہ اصل ترکیبوں میں دیگر اجزاء میں انڈوں کی سفیدی ، مشروم ، انگور یا اخروٹ کا استعمال ہوتا ہے۔ [2][3]

ترکیب اور اجزا

ترمیم

ٹماٹر کیچپ ٹماٹر ، چینی اور سرکہ سے بنایا جاتا ہے  اس میں مٹھاس شامل ہوتی ہے جس مختلف اقسام کے  مصالحے اور ذائقے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن عام طور پر ان میں پیاز  ، دھنیا ، لونگ ، زیرہ ، لہسن اور سرسوں شامل ہوتا ہے اور بعض اوقات ان میں اجوائن ، دار چینی یا ادرک بھی شامل ہوتا ہے۔

ہینز ٹوماٹو کیچپ (Heinz Tomato Ketchup ) ریاست ہائے متحدہ امریکا میں کیچپ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے ، امریکا میں اس کا مارکیٹ شیئر 60 فیصد (2020)ہے۔ برطانیہ میں بھی یہ کمپنی سب سے زیادہ کیچپ بیچتی ہے اور اس کا مارکیٹ شیئر 82 فیصد (2020 تک) کے قریب ہے [4] [5] ۔

ٹماٹر کیچپ اکثر پکوانوں کے  ساتھ کھانے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ عام طور پر گرما گرم کھانوں کیساتھ پیش کیا جاتا ہے اور یہ پکوان تلے ہوئے ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی فرائز اور  تلے  آلو ، ہیمبرگر ،، چکن ڈرم سٹکس ،گرم سینڈویچ ، گوشت پائی ، پکے ہوئے انڈے اور گرل یا تلے ہوئے گوشت، تکہ کیساتھ عموماََ  کیچپ کو پیش کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Dan Charles (2 September 2019)۔ "Meet The Man Who Guards America's Ketchup"۔ National Public Radio۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2019 
  2. Smith، Andrew F. (1996)۔ Pure Ketchup: A History of America's National Condiment, with Recipes۔ یونیورسٹی آف جنوبی کیرولائنا پریس۔ ص 17۔ ISBN:978-1-57003-139-7۔ اطلع عليه بتاريخ 2013-10-01
  3. "Ketchup: A Saucy History"۔ History۔ 20 July 2012۔ 02 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2013 
  4. "Behind the Label: tomato ketchup"۔ The Ecologist۔ 14 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2014 
  5. Javier E. David (15 February 2013)۔ "The Ketchup War that Never Was: Burger Giants' Link to Heinz"۔ CNBC.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2017