کیڈٹ
زیر تربیت فوجی افسر
کیڈٹ (Cadet)کسی زیر تربیت شخص کو کہاجاتا ہے۔ یہ اصطلاح عموماًفوجی افسر بننے کی تربیت پانے والے افراد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ مختلف ممالک میں اس لفظ کا استعمال مختلف معانی رکھتا ہے۔ یہ لفظ غیر عسکری مطالب یا عمومی اوصاف بیان کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً یہ لفظ اپنی اصل شکل میں حکمران خاندان کی ایسی شاخ کے بارے میں استعمال ہوتا ہے، جو وراثتِ اختیارِ حکمرانی کی براہ راست حق دار نہ سمجھی جاتی ہو۔