کے سی بوکاڈیا کستور چند بوکاڈیا ایک بھارتی فلم ساز ہیں۔ انھوں نے پیار جھکتا نہیں ، تیری مہربانیاں ، نصیب اپنا اپنا، ہم تمھارے ہے صنم، پیار زندگی ہے اور میں تیرا دشمن پروڈیوس کیا۔ انھوں نے پھول بنے انگارے، پولیس اور مجرم، انسانیت کے دیوتا، آج کا ارجن کی ہدایت کاری کی۔

دکن کرانیکل نے انھیں "50 فلمیں بنانے والے تیز ترین پروڈیوسر" قرار دیا۔ انھوں نے 'تیری مہربانیاں' جیسی غیر روایتی فلمیں بنائیں جس میں مرکزی کردار ایک کتا تھا۔ انھوں نے تیری مہربانیاں، میں تیرا دشمن، کندن جیسی جانوروں پر مبنی فلمیں بھی بنائی ہیں۔ جون 2021ء تک اس نے مختلف بھارتی زبانوں میں پھیلی 60+ فلمیں بنائیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم