گاجی کھاوڑ (انگریزی: Gaji Khawar) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع قمبر-شہدادکوٹ کی تحصیل وارہ کا ایک قدیم ترین شہر ہے۔ یہ شہر گاجی کھاوڑ نے قائم کیا تھا جس کے نام سے یہ شہر مشہور ہوا۔ گاجی کھاوڑ میاں نصیر محمد کلہوڑو (1692ء -1657ء) کے معتقد اوراس کی میانوال تحریک کے سپہ سالار تھے۔ میاں نصیر محمد نے اسے شہداد کوٹ کے علاقے میں جاگیر بھی دی تھی۔ گاجی کھاوڑ کا مقبرہ اور قدیم قبرستان شہر سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال- مغرب میں موجود ہے۔ گاجی کھاوڑ نے جو مسجد تعمیر کروائی تھی وہ سفید مسجد کے نام سے آج بھی شہر میں قائم ہے۔ مسجد کی دیوارں پر قدیم نقش نگاری بہترین آرٹ نادر نمونہ ہے۔ مقامی طور پر گاجی کھاوڑ، میاں گاجی کے نام سے مشہو رہے۔ گاجی کھاوڑ ٹائون کمیٹی بھی ہے جو 5 وارڈوں پر مشتمل ہے۔ اس شہر کی آدمشماری 60 ہزار کے قریب ہے۔ اس شہر کے آس پاس گندم اور چاول کی فصلیں زیادہ بوتی ہیں۔ تجارت کے حوالے سے بھی یہ اہم شہر ہے۔ پکی سڑکوں کے ذریعے میہڑ، نصیرآباد اور وارہ سے جڑا ہوا ہے۔ اس شہر میں سیکنڈری تک تعلیم کی سہولت میسر ہے۔ یہاں کا موسم بہت گرم ہے۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم