گاڈلیس (ٹی وی سیریز)
گاڈلیس (انگریزی: Godless) ایک امریکی مغربی ڈراما ویب ٹی وی منی سیریز ہے۔گاڈلیس منی سیریز ہے اور اس کی صرف سات قسطیں ہیں۔ اسے نیٹ فلکس پر دیکھا جا سکتا ہے۔
گاڈلیس | |
---|---|
نوعیت | Western Drama |
تخلیق کار | Scott Frank |
تحریر | Scott Frank |
ہدایات | Scott Frank |
نمایاں اداکار | |
نشر | ریاستہائے متحدہ |
اقساط | 7 |
تیاری | |
عملی پیشکش |
|
فلم ساز |
|
مدیر | Michelle Tesoro |
مقام | سانتا فے، نیو میکسیکو |
عکس نگاری | Steven Meizler |
کیمرا ترتیب | Single-camera |
دورانیہ | 41–80 minutes |
پروڈکشن ادارہ |
|
تقسیم کار | نیٹ فلکس |
نشریات | |
چینل | نیٹ فلکس |
22 نومبر 2017ء | |
بیرونی روابط | |
ویب سائٹ |
کہانی
ترمیمیہ کاؤ بوائے دور جیسی فلم ہے۔ امریکا کی مغربی ریاستوں کا احوال جہاں قانون کی عمل داری نہیں تھی۔ تیس پینتیس جنگجوؤں کے گینگ کا ایک رکن باغی ہوکر اور کچھ پیسہ لے کر بھاگ جاتا ہے۔ گینگ کا سربراہ اعلان کرتا ہے کہ جو قصبہ باغی کو پناہ دے گا، اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے گی۔ گینگ ایک قصبے کے تمام افراد کو قتل کردیتا ہے۔ یہ خبر ہر طرف پھیل جاتی ہے۔باغی دور کسی قصبے میں پہنچتا ہے جہاں ایک کان ہے۔ اس قصبے کے تمام مرد کانکن تھے۔ کان میں حادثے کے نتیجے میں تمام مرد مرچکے ہیں۔ صرف بیوائیں زندہ ہیں۔ وہی اس قصبے کو چلارہی ہیں۔ باغی قصبے کے قریب ایک گھر میں پناہ لیتا ہے۔ اس گھر کی سربراہ بھی ایک بیوہ ہے۔ وہ اپنی ساس اور بیٹے کے ساتھ رہتی ہے۔ باغی زخمی تھا۔ اس کا علاج کیا جاتا ہے۔ وہ خاندان گھوڑوں کی افزائش کا فارم چلاتا ہے۔ اس کے پاس درجنوں گھوڑے ہیں۔ باغی گینگسٹر سرکش گھوڑوں کو قابو کرتا ہے۔ ان پر زین کے بغیر سواری کرتا ہے۔ انھیں سدھاتا ہے۔ میزبان خاتون کے لڑکے کو گھڑ سواری کرنا بھی سکھاتا ہے۔ باغی کے پاس ایک خط ہے جو وہ کسی کو پڑھوانا نہیں چاہتا۔ وہ اسے خود پڑھنا چاہتا ہے۔ لیکن اسے پڑھنا نہیں آتا۔ باغی گینگسٹر اور میزبان خاتون کے درمیان سمجھوتا ہوتا ہے کہ باغی اس کے گھوڑوں کی دیکھ بھال کرے گا اور خاتون اسے پڑھنا سکھائیں گی۔ ایک صحافی کو پتا چل جاتا ہے کہ باغی اس قصبے میں ہے۔ وہ اپنے اخبار میں خبر چھاپ دیتا ہے۔ گینگ اس قصبے کا رخ کرتا ہے۔ صحافی بھی پہنچ جاتا ہے تاکہ لائیو مقابلہ دیکھ سکے۔ باغی اس دوران پڑھنا سیکھ چکا ہوتا ہے۔ وہ خط پڑھ لیتا ہے۔ وہ اس کے بھائی کا خط تھا جس نے اسے کیلی فورنیا بلایا تھا۔ وہ گینگ کے آنے سے پہلے قصبہ چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ اسے گینگ کی آمد کی خبر نہیں تھی۔ قصبے میں یہ خبر پہنچ جاتی ہے کہ غصے میں بھرے ہوئے گینگسٹرز آ رہے ہیں۔ بیوائیں سوچتی ہیں کہ مسلح گینگ کے لوگ آتے ہی گولیاں چلادیں گے تو پھر اب کیا کریں؟ مقابلے کے سوا کوئی چارہ ہے یا نہیں؟