گدھ
سائنسی درجہ بندی
کنگڈم : Animalia
فائیلم : Chordate
ٹبر : Accipitridae، Cathartidae

گدھ (Vulture)ایک شکاری پرندہ ہے جو مرے ہوئے جانوروں کی لاشوں کا گوشت کھاتا ہے۔ گدھ کے بڑے بڑے پر ہوتے ہیں یہ بہت بلندی پر بغیر زور لگائے پرواز کر سکتا ہے۔ اس کی نظر بھی بہت تیز ہوتی ہے۔

دو قسمیں

ترمیم

گدھ کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • ایک گروپ میں کیلی فورنیا اور انڈین کانڈرس گدھ کو رکھا گیا ہے یہ گروپ شمالی اور جنوبی امریکا میں پایا جاتا ہے
  • دوسرے گروپ میں مردار خور گدھ شامل ہے جسے اولڈ ورلڈ ولچرسے موسوم کیا گیا ہے یورپ، افریقہ اور ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے یہ ہندوستان کے ریگستانی، صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔

شکل و صورت

ترمیم

مردار خور گدھ کی چونچ موٹی، سخت اور سامنے مڑی ہوئی ہوتی ہے۔ چونچ کے اوپر سانس لینے کے لیے دونوں جانب سوراخ ہوتے ہیں۔ سر کے کسی قدر نیچے کی جانب دونوں طرف آنکھیں ہوتی ہیں جو دو الگ اطراف میں دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔

شکاری

ترمیم

یہ ایک شکاری پرندہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ عموماً صحت مند جانوروں پر حملہ یا شکار نہیں کرتے بلکہ بیمار اور لاغر جانوروں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔ ان میں سونگھنے کی صلاحیت یعنی قوت شامہ بہت تیز ہوتی ہے جسے بلندی پر مردار کی بو پہنچ جاتی ہے۔ یہ گروپ کی شکل میں غذا کھاتے ہیں جب کسی جانور کی نعش دکھائی دیتی ہے تب گدھ کا جھنڈ وہاں اتر پڑتا ہے۔ مردار کے اندورنی اعضاء جیسے آنت، جگر اور دل تک شوق سے کھاتا ہے۔

صفائی والا پرندہ

ترمیم

گدھ کو صفائی کرنے والا پرندہ کہا جاتا ہے یعنی جنگلوں میں مردار جانوروں کو یہ پرندے تھوڑی دیر میں ہی چٹ کر جاتے ہیں۔ جب گدھ غذا کھا لیتا ہے تو اسے ہضم کرنے کے لیے سو جاتا ہے یا نیم خوابیدہ کی حالت میں رہتا ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 02 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2016 

بیرونی روابط

ترمیم