گرو نانک گرپورب

سکھوں کا مذہبی تہوار
(گرو نانک جینتی سے رجوع مکرر)

گرو نانک گرپورب المعروف گرو نانک جینتی یا گُرو نانک پرکاش اُتسو ایک سکھی تہوار جو اکثر سکھ مناتے ہیں۔ یہ دن سکھ ہر سال پہلے گُرو ، بابا گُرو نانک کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔[4] یہ سکھ دھرم کا مقدس ترین تہوار ہے۔[5]

گرو نانک گرپورب
ہرمیندر صاحب، امرتسر میں گرو نانک کی پیدائش کے موقع پر سجا ہوا اکال تخت۔
باضابطہ نامگرو نانک جینتی
عرفیتپرکاش گرو نانک دیو جی
منانے والےسکھ، نانک پنتھی
قسمسکھ
اہمیتگرو نانک کی پیدائش کی خوشی میں
رسوماتتہوار
تاریخکاتک پورنماشی

سکھ دھرم کی تقریبات و تہوار ان کے دس گُروؤں کی سال گرہوں یا برسیوں کے گرد گھومتے ہیں۔ دس گُرو سکھ دھرم کی وہ مذہبی اولین قیادت تھی جس نے سکھ دھرم کے عقائد اور اصول و ضوابط کی تشکیل کی تھی۔ ان کی سالگرہوں کو گُرپورب کہا جاتا ہے۔ یہ تہواری دن اور مواقع سکھ دھرم میں مراسم و قبولیت دعا اور تقریبات جشن بپا کرنے کے ہوتے ہیں۔

سکھ دھرم کے بانی بابا گُرو نانک ، بیساکھی کے دن 5 اپریل 1469 عیسوی ( قدیمی انداز : 27 مارچ 1469ء)[4] بمطابق یکم بیساکھ 1526 بکرمی[6] کو رائے بھوئے دی تلونڈی موجودہ ضلع شیخوپورہ، پنجاب ، پاکستان جسے اب ننکانہ صاحب [7] کہا جاتا ہے، میں پیدا ہوئے۔ اس دن بھارت میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

بھائی بالا کی متنازع جنم ساکھی کے مطابق بابا گُرو نانک ہندی قمری مہینے کاتک میں پُورن ماشی (پورے چاند کی رات) کو پیدا ہوئے تھے۔[8] اسی وجہ سے سکھ بابا گُرو نانک کا گُرپورب نومبر میں مناتے ہیں اور یہ اب سکھ رسومات و روایات کا جزو سرائیتی ہے۔

تاہم کچھ دانشوروں اور تنظیموں کا عقیدہ ہے کہ بابا گُرو نانک کی سالگرہ بیساکھ کو ہی منانے چاہیے، جو 2003ء میں سری اکال تخت کی جانب سے پاس کردہ نانا سکھی تقویم کے مطابق عیسوی تقویم میں 14 اپریل کا دن بنتا ہے۔ لیکن پھر بھی بہت سے لوگ اور تنظیمیں اسے اُسی روایتی پوُرن ماشی یا پُورنیما کے دن کاتک کے مہینے میں ہی مناتے ہیں۔ اصلی نانا سکھی تقویم میں یہی روایتی کاتک پُورنیما تہوار کا دن ہے جو بہت سے سکھ سنتوں کی خواہش و استدعا کے مطابق ہے۔

تہوار

ترمیم

یہ تہوار اور اس کی تقریبات تمام سکھوں کے لیے عموماً یکساں ہی ہے؛ صرف بھجنوں میں کچھ فرق ہوتا ہے۔ تقریبات کا آغاز عموماً پربھات پھیریوں سے ہوتا ہے۔ پربھات پھیریاں صبح کی مناجات ہیں جن کا آغاز گردواروں میں ہوتا ہے اور پھر عمومی بھجن سب جگہوں پر گائے جاتے ہیں۔ ان تقاریب و رسوم کا آغاز عموماً سالگرہ سے دو دن پہلے گردواروں میں سکھ دھرم کی مقدس کتاب گُرو گرنتھ صاحب کے اکھنڈ پاٹھ (گرنتھ صاحب کی 48 گھنٹے کی مسلسل پڑھائی) سے ہوتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Movable Holidays"۔ nanakshahi.net۔ 2019-08-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-22
  2. "Movable Holidays"۔ nanakshahi.net۔ Set year to 2020, and click "Get Dates"۔ 2019-08-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-22
  3. "Movable Holidays"۔ nanakshahi.net۔ Set year to 2021, and click "Get Dates"۔ 2019-08-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-22
  4. ^ ا ب پال سنگھ پوریوال۔ "Birth Date of Guru Nanak Sahib" (PDF)۔ پال سنگھ پوریوال۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-16
  5. "Guru Nanak Sahib"۔ ایس جی پی سی۔ 30 جولائی 2012 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اگست 2012 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  6. پال سنگھ پوریوال۔ "Vaisakhi Dates Range According To Indian Ephemeris By Swamikannu Pillai – i.e. English Date on 1 Vaisakh Bikrami" (PDF)۔ پال سنگھ پوریوال۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-25
  7. "Guru Nanak Dev ji (1469–1539)"۔ 2007-08-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-22
  8. ہریندر سنگھ محبوب۔ As the Sun of Suns Rose: The Darkness of the Creeds Was Dispelled