گرو نانک پورہ
فیصل آباد میں گورنمنٹ کالج کے قریب علاقہ سکھوں کی ملکیت تھی اور اسی وجہ سے 37-1936 میں گرو نانک پورہ وجود میں آیا۔ اس علاقے کا رقبہ 50 ایکڑ تھا۔ اس علاقے میں زمین سکھوں اور ہندوؤں نے خریدی اور مکان تعمیر کیے۔
تقسیم ہند کے بعد یہ مکان جالندھر سے آنے والے مہاجرین کو الاٹ کیے گئے۔