گلون پیما
ایسا برقی پیمائشی آلہ جو کسی بھی سرکٹ میں بجلی کو تاڑے یا بھانپے وہ گلون پیما یا گیلوانومیٹر (Galvanometer) کہلاتا ہے۔
ایک قسم ٹیجینٹ گیلوانومیٹر ہے جو الیکٹریکل کرنٹ کی پیمائش کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ میٹر اپنے اندر سے گزرنے والے کرنٹ سے پیدا شدہ زاویائی گھماؤ میں چھو لینے والے میٹر میں استعمال کیے گئے وائر کے نصف گھومنے اور اس تار کے چکروں کی تعداد اور زمین کی سطح کے افقی جزو کے لحاظ سے کرنٹ کی قدر (value) ظاہر کرتا ہے۔
چونکہ یہ عمل مشکل ہے اور اس مقصد کے لے زیادہ وقت لگانا پڑتا ہے۔ اس لیے ان آلات کا استعمال عام نہیں ہے۔ نیز اس قسم کے آلات کو دوسرے انسٹرومنٹس کی کیلبریشن کے لے بھی معیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ ایسے آلات کو زیادہ تر معیاری معملوں (اسٹنڈرڈ لیباٹریز) اور انسٹی ٹیوشنز وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2015