گل زمین خان
پروفیسر گل زمین خان مالاکنڈ یونیورسٹی میں انگریزی زبان کے نابینا استاد ہیں ۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمگل زمین خان 10 اپریل 1974 کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق لوئر دیر، خیبر پختون خواہ سے ہے۔ وہ پیدائشی نابینا ہیں۔ البتہ جب سلسلہِ تعلیم شروع کیا تو اس میدان میں اپنی ہمت اور ذھانت سے خود کو منوایا۔1990 میں پشاور بورڈ سے میٹرک کیا۔1995 میں سوات دسٹرکٹ سے ایف اے کیا۔ اور 1998 میں پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی۔ 2005 میں نمل یونیورسٹی، اسلام آباد سے ایم اے انگریزی کیا۔ 2007 میں مالاکنڈ یونیورسٹی سے انگریزی میں ایم فل کیا ۔[1]
کیرئیر کا آغاز
ترمیمگل زمین خان ستمبر 2006 سے مالاکنڈ یونیورسٹی میں شعبہِ انگریزی کے استادکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ نمل یونیورسٹی میں چھ ماہ تک پڑھاتے رہے ہیں۔ مالاکنڈ یونیورسٹی کے نصاب کے لیے نصابی کتاب کو بھی ترتیب دیا۔ 2007 سے گریجویشن لیول پر تھیسس کے سپروائزر بھی رہے ہیں۔ گل زمین خان مالاکنڈ ہونیورسٹی میں اس وقت اسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اپنی قابلیت اور محنت کے سبب صوبائی حکومت سے اس سال کے بہترین یونیورسٹی پروفیسر کا اعزاز بھی پا چکے ہیں۔[2]
رکنیت
ترمیم- مالاکنڈ یونیورسٹی کی ادبی سوسائٹی کی ممبر شپ
- معذور افراد کی بہبود و ترقی کے لیے مقامی تنظیم کے رکن
- پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ لوئر دیر، خیبر پختون خواہ کے جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔
- پی ایف ایف بی ( ہاکستان فاؤنڈیشن فائٹنگ فار بلائنڈ )کے سرگرم رکن ہیں ۔
- پی ایف ایف بی کے تحت منعقدہ سیمینار میں باقاعدہ شرکت
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2014-08-08 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-29
- ↑ Ammar Masood - آئی ٹرسٹ اور گل زمین خان - column - 2016-08-20