قصۂ گنجی یا گنجی کی داستان (جاپانی: 源氏物語، انگریزی: The Tale of Genji) کو ادبی مؤرخین عالمی ادب کی اوّلین کہانی مانتے ہیں۔ 11 ویں صدی عیسوی میں گنجی مونوگتری کے نام سے جاپانی زبان میں موراساکی شِیکیبو نامی شہزادی نے اس کی تصنیف کی۔

گنجی کی داستان

اس کہانی کا مرکزی کردار ہِکارو گنجی نامی بہادر ہے۔ 54 جلدوں پر مشتمل اس ناول کے صفحات 4000 سے متجاوز ہیں۔ 51 جلدوں میں گنجی کی بہادری کی صفات بیان کیں ہیں۔ باقی جلدوں میں کائورو نامی شہزادہ کا قصہ ہے۔ اس ناول کے کرداروں کی تعداد 400 کے قریب ہے۔ اس ناول کی ہیروئن شہزادی موراساکی ہی ہے۔ ناول کے آخری حصّوں میں بودھ مذہب کے اثرات پائے جاتے ہیں۔