گندھرو
گندھرو (Gandharv) ہندو عقیدے کے مطابق ایک آسمانی گویے یا موسیقار قرار دیتے ہیں۔ خفیہ نظام کائنات میں انھیں انسانوں اور دیوتاؤں کے مابین واسطہ خیال کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ فن موسیقی گندھرووں نے دیوتاؤں سے انسانوں کو منتقل کیا ہے۔ انھیں کچھ دوسرے خفیہ علوم کے انتقال کا ذریعہ بھی بتایا جاتا ہے۔
ویدوں کے گندھرو وہ معبود ہیں جو آسمانوں کے بھید جانتے ہیں اور فانیوں پر انھیں منکشف کرتے رہتے ہیں۔ دنیاوی اعتبار سے گندھروا سورج کی آگ اور قوتوں کی تجسیم ہیں۔ نفسیاتی اعتبار سے انھیں سشما یعنی آفتاب کی کرن میں موجود دانش خیال کیا جاتا ہے۔ سات کرنوں سے یہ ارفع ترین ہے۔ متصوفانہ اعتبار سے یہ چاند یا قمر کی سری قوتوں اور اس سے بنے والی شراب کا مظہر ہیں۔ روحانی اعتبار سے انھیں ’ آواز ‘ اور ’ فطرت کی پکار ‘ کا سبب جانا جاتا ہے۔ گندھروا آسمانی موسیقار اور گویے اندر لوک سے وابستہ ہیں۔ ان میں ہر ایک فطرت میں موجود ہر آواز کی تجسیم ہے۔ بعد کی تمثیلی داستانوں میں دکھایا گیا کہ انھیں عورتوں پر پُراسرار قدرت حاصل ہے۔
ماخذ
ترمیممنو دھرم شاشتر Glossary ( کشاف اصطلاحات ) ترجمہ ارشد رازی