گورامز کی بیماری
گورامز کی بیماری (انگریزی: Gorham's disease) میں مریض کی ہڈیاں بتدریج غائب ہو جاتی ہیں۔ اس کو Gorham-Stout یا Vanishing Bones Syndrome بیماری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس بیماری میں مریض کی ہڈیاں تیزی سے ختم ہو جاتی ہیں۔ یہ بیماری اتنی زیادہ نایاب ہے کہ اب تک کی طبی تاریخ میں اس کے 64 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس بیماری کا پہلا کیس 1838ء میں سامنے آیا تھا۔ ایک صحت مند انسان میں ہڈیوں کی بڑھوتری خود بخود ہوتی رہتی ہے۔ یہ مسلسل عمل انسان کی ہڈیوں کو تندرست بناتا ہے لیکن اس بیماری میں ہڈیوں میں بگاڑ ان کی تعمیر سے زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔یہ بیماری چونکہ بہت زیادہ نایاب ہے، اس لیے اس کی تشخیص بھی بہت مشکل ہے۔
گورامز کی بیماری | |
---|---|
مترادفات | Acro-osteolysis syndrome, Breschet-Gorham-Stout syndrome, Cystic angiomatosis of bone, Disappearing bone disease, Disseminated lymphangiomatosis, Disseminated osseous bone disease, Essential osteolysis, Gorham-Stout syndrome, Gorham's lymphangiomatosis, Hemangiomata with osteolysis, Idiopathic massive osteolysis, Massive osteolysis, Morbus-Gorham-Stout disease, Osteolysis and angiomatous nevi, Skeletal lymphangiomatosis, Skeletal hemangiomatosis, Thoracic lymphangiomatosis. |
Gorham's disease involving the left parietal bone: X-ray of the skull lateral view (A) showing a osteolytic area in left parietal region. CT scan bony window (B), MRI T1W Axial (C) and T2W Sagittal (D) revealing skull defect with normal brain parenchyma. | |
اختصاص | علم امراض مفاصل |