گولی
گولی ایک ٹھوس چھوٹے ہتھیار کا نام ہے جسے کسی آتشیں اسلحے پستول، بندوق یا مشین گن کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔ یہ اکثر جست کی بنی ہوتی ہے۔ گولی میں بارود نہیں ہوتا یہ اپنے نشانے کو اپنی حرکی توانائی کے زور سے نقصان دیتی ہے۔ اس کی شکل گول ہوتی ہے اس لیے اسے گولی کہتے ہیں۔
تاریخ
ترمیمآتشیں اسلحے اور گولی کی تاریخ ایک جیسی ہے۔ ابتدا میں گولی دھات یا پتھر کے بنٹوں کی شکل کی ہوتی تھی جسے ایک بند نالی کے بالکل شروع ميں بارود کے آگے رکھا جاتا تھا۔ بارود کو آگ لگنے کی صورت میں گولی تیزی سے نالی سے نکل کر آگے جاکر ٹکراتی تھی۔ 1500ء سے 1800ء تک یہ اپنی ابتدائی شکل میں تھی۔ برطانوی فوج کے کپتان نارٹن نے 1836ء میں گولی کو "گولی" کی شکل دی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید تبدیلیاں آئیں۔ امریکی خانہ جنگی میں 90٪ اموات گولی لگنے سے ہوئیں۔ گولی اپنی جدید شکل میں 1883ء کو سوئستان میں بنی۔ یہ گولی تانبے کی تھی۔ چونکہ تانبے کا جست سے کہین زیادہ درجہ پگھلاؤے تھا اور یہ جست سے زیادہ سخت تھی اس لیے اس کا اسراع بھی بہت زیادہ تھا جس سے اس کی رفتار، حد اور درستی کافی زیادہ بڑھ گئی۔