گوٹھ تونیہ
گوٹھ تونیہ تحصیل لہڑی ضلع سبی کا ایک قدیم گوٹھ ہے۔ جس میں تونیہ قوم کثیر تعداد میں آباد ہے۔ یہ گوٹھ لہڑی سے 12 کلومیٹر جبکہ نیشنل ہائی وے سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں پر ایک گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، پرائمری اسکول اور بیسک ہیلتھ یونٹ موجود ہے۔ جبکہ صاف پانی کی سہولت کے لیے ایک پانی کی ٹینکی موجود ہے۔ گوٹھ تونیہ کی عوام کی زندگی کا انحصار زیادہ تر کھتی باڑی پر ہوتا ہے۔ جس کے لیے گوٹھ کے نزدیک ماہی واہ نامی برساتی دریا پر بند باندھ کر زمینوں کو سیراب کیا جاتا ہے۔