گٹر
گٹر یا مین ہول یا زیر زمین نالی زیر زمین سہولیات کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک آدمی کے لیے ایک سوراخ ہے۔ گٹر کو ایک ڈھکن سے بند رکھا جاتا ہے۔ گٹر کو فضلہ بہانے، نکاسی غلاظت، نکاسی آب، بجلی کی تاریں بچھانے یا ٹیلی فون کی تاروں کو بچھانے کے لیے بنایا جاتا ہے۔ مین ہول عام طور پر شہری علاقوں میں پائے جاتے ہیں[1] اس کے علاوہ گلیوں میں اور کبھی کبھار فٹ پاتھوں کے نیچے پائے جاتے ہیں۔
گٹر بناتے وقت اُس کی جگہ کو سوچ سمجھ کر منتخب کرنا چاہیے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نکاسی آب کا نظام موثر ہو اور اُسے برقرار رکھنے میں آسانی ہو۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Kanwarjot Singh (30 جون 2023). "What is a Manhole- Function, Construction, Materials, and Types of Manhole - Civil Engineering Portal". Civil Engineering Portal - Biggest Civil Engineering Information Sharing Website (انگریزی میں). Retrieved 2024-04-22.