گھمن
گھمن سیالکوٹ میں ایک راجپوت قبیلہ ہے۔ یہ دہلی کے چندر بنسی راجپوت راجا دلیپ کی اولاد میں سے ہے۔ راجا دلیپ کی پانچویں پشت میں میں جو دھا کے تین بیٹے ہر بال، رن پال اور سن پال پہلے دو کی اولادیں ہجولی راجپوت ہیں جبکہ سن پال کے 22 بیٹے تھے جن سے منسوب قبیلچوں میں سے گھمن کا تعلق سب سے چھوٹے بیٹے سے ہے سن پال کی بیویاں مختلف ذاتوں سے تھی اس لیے وہ راجپوت کے مقام سے گر کر جٹ کے برابر ہو گیا ان کے برہمن بھرواکر ہیں جن سے مسلمان بھی رجوع کرتے ہیں گھمن فیروز شاہ کے عہد میں مکیالہ یا ملہیانہ سے آئے اور جموں میں آباد ہو کر آپنے موجودہ قبیلے کی بنیاد رکھی۔ گھمن بالخصوص سیالکوٹ میں ہیں[1]
- ↑ ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 377،بک ہوم لاہور پاکستان