گیلری وتوریو امانوائل دوم
اٹلی کے شہر میلان میں واقع تاریخی بازار
گیلری وتوریو امانوائل دوم (اطالوی: ɡalleˈri:a vitˈtɔ:rjo emanuˈɛ:le seˈkondo) اٹلی کا قدیم ترین اور تاحال فعال کاروباری مرکز ہے۔ یہ اٹلی کے شہر میلان کا اہم سیاحتی مقام اور تجارتی مرکز ہے۔ محرابی چھتوں والا یہ چار منزلہ بازار عین قصبے کے وسط میں واقع ہے۔ اس کا نام سلطنت اٹلی کے پہلے تاجدار وکٹر امانوائل دوم کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اس بازار کا نقشہ اور ڈیزائن 1861 میں تیار کیا گیا تھا جبکہ اس کی تعمیر 1865 اور 1867 کے دوران میں ماہر تعمیرات جوزف منگونی نے کی تھی۔
مقام | میلان، اٹلی |
---|---|
متناسقات | 45°27′56″N 9°11′24″E / 45.46556°N 9.19000°E |
تاریخ افتتاح | 1877 |
مالک | بلدیہ میلان |
معمار | جوزف منگونی |
عوامی نقل و حمل رسائی | Duomo |