گینگ لیڈر ، (نانی ز گینگ لیڈر کے نام سے مشہور) ، 2019 کی بھارتی تیلگو - زبان کی ایکشن کامیڈی فلم ہے جو میتھری مووی میکرز کے بینر تلے نوین یارنی، وائی روی شنکر اور موہن چیروکری نے پروڈیوس کی ہے اور فلم کی کہانی و ہدایتکاری وکرم کمارکی کی ہے ۔ [2] فلمی ستاروں میں نانی کے ساتھ لکشمی ، سرنیا پونونن ، پریانکا ارل موہن، کرتھکیہ گُماکوںڈا، انیش کروولا ، پریادرشی ، وینیلا کشور اور ستھیا اہم کردار میں. [3] فلم کی موسیقی انیرود روی چندر نے ترتیب دی ہے۔ فلم میں ، پانچ خواتین کا ایک گروہ اپنے پیاروں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے جرائم کے ایک ناول نگار کی مدد لیتا ہے۔

نانی ز گینگ لیڈر
فلم کا پوسٹر
ہدایت کاروکرم کمار
پروڈیوسرنوین یرنینی
وائی روی شنکر
موہن چیروکوری
تحریروکرم کمار
وینکٹ ڈی پتی
ستارےنانی
پریانکا ارل موہن
لکشمی
سرنیا پوناونن
کارتھکیہ
موسیقیانیردھ روی چندر
سنیماگرافیمیروسلا کوبا بروزک
ایڈیٹرنوین نولی
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارسارے گاما سینماز (شمالی امریکا)
تاریخ نمائش
  • 13 ستمبر 2019ء (2019ء-09-13)
دورانیہ
155 minutes[1]
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ30 کروڑ
باکس آفس60 کروڑ

فلم 30 اگست 2019 کی ریلیز ہونے والی تاریخ سے پیچھے ہٹ جانے کے بعد 30 ستمبر 2019 کو ریلیز کی گئی ۔ [4]

کہانی

ترمیم

پنسل پارتھرسارتھی ( نانی ) ایک پارٹ ٹائم کرائم ناول نویس ہے جو انگریزی زبان کی ہٹ فلموں کو دیکھتا ہے اور مقامی تیلگو زبان میں چربہ کرکے ناولوں کی حیثیت سے اپنی کہانیوں کو دوبارہ لکھتا ہے۔ دریں اثناء شہر میں ایک زبردست ڈکیتی کی واردات ہوتی ہے جہاں ایک بینک سے 5 افراد پانچ سو کروڑ کی چوری کرتے ہیں۔ جیسے ہی ڈکیتی ختم ہوتی ہے ، چھٹا ڈکیٹ جو ڈرائیور تھا ان 5 افراد کا قتل کرکے رقم کلے کر فرار ہوجاتا ہے۔

5 سوگوار خواتین ، جن میں 1 بوڑھی عورت (لکشمی )، 1 درمیانی عمر کی عورت (سرنیا)، 1 جوان ورکنگ وومن (پریانکا) ، 1 نوعمر طالبہ (شریہ ریڈی)اور ایک چھوٹی بچی (پرانیہ) جو اس حادثے میں اپنے پیاروں (5 مردہ ڈاکو) کو کھو چکے ہیں اکٹھے ہوکر ایسے شخص کی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ان سے اپنے پیاروں کا بدلہ لینے میں مدد کرتا ہو۔ . وہ مجرم کا پتہ لگانے میں مدد کے لیے پنسل سے رجوع کرتے ہیں۔ پنسل ، پہلے تو ، مدد کرنے سے انکار کرتا ہے لیکن اچھی (اور غالبا اس کی پہلی) اصل کہانی کا احساس دلانے میں ، ان کی مدد کرنے پر راضی ہے۔

چند مزاحیہ موڑ اور ٹوئسٹ کے بعد ، یہ گروہ آخر کار اپنے مرکزی مشتبہ شخص اور ڈکیٹی کے اصل مجرم دیو تک پہنچ جاتا ہے۔

دیو ایک پارٹ ٹائم ایمبولینس ڈرائیور تھا جو اب ایک ایف ون ریسر اور اسپورٹس پرسن بن چکا ہوا ہے۔ دیو کو کار ریس کا شوق ہے مگر غربت کی وجہ سے وہ اپنے خواب پورے نہ کرسکا، اس شوق کو پورا کرنے کے لیے وہ ایمبولینس ڈرائیور بنا، تاکہ بنا روک ٹوک سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلا سکے، دیو نے اپنی ہنر مندی اور رفتار سے کئی مریضوں کو فوری طور پہنچایا۔ لیکن ایک کامیاب ریسر بننے کے لیے ، اسے بڑی رقم کی ضرورت تھی۔ پیسہ حاصل کرنے کے لیے ، اس نے اسپتال میں آئے کینسر کے 5 مریضوں کے ایک گروپ میں شمولیت اختیار کی جو اپنے مرنے سے پہلے اپنے پیاروں (5 خواتین) کے لیے رقم اکھٹا کرنے کے لیے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ڈکیتی کے بعد ، دیو نے 5 افراد کو مار ڈالا اور رقم چوری کرکے ایک کامیاب ریسر بن گیا۔ پنسل جو ان 5 خواتین کا گینگ لیڈر بن گیا اور اس کا بدلہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے۔

واقعات کے تسلسل میں ، دیو کو پنسل اور ان خواتین کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے ، لیکن پنسل اپنی ذہانت سے اس کے منصوبوں کو مات دیتا رہا ۔ آخر میں ، پنسل اور دیو کی لڑائی ہوتی ہے ، گاڑیوں کے گیراج میں دیو پر کار گرجاتی ہے اور وہ مارا جاتا ہے، بعد میں پینسل اس کا جسم جلا دیتاہے۔ فلم کے آخر میں پنسل اور پانچ خواتین کا یہ گروہ ایک کنبہ کی طرح ہمیشہ کے لیے خوش رہنے لگتا ہے۔

کردار

ترمیم
  • نانی -بطور- پنسل پارتھ سارتھی
  • پریانکا اروول موہن -بطور- پریا
  • لکشمی -بطور- سرسوتی
  • کارتکیہ گماکونڈا -بطور- دیو
  • سرلیا پونانن -بطور- ورالکشمی
  • شرییا ریڈی -بطور- سواتھی
  • پرانیا پی راؤ -بطور- چینو
  • انیش کرویلا -بطور- انسپکٹر
  • وینیلہ کشور -بطور- سینٹور سینکیالا
  • پریادرشی پلیکنڈا -بطور- نانی کا پبلشر دوست
  • ستیا -بطور- دیو کا ساتھی

حوالہ جات

ترمیم
  1. "GANG LEADER"۔ British Board of Film Classification۔ 11 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2019 
  2. "Nani's Gang Leader with Vikram K Kumar has THIS Chiranjeevi connection"۔ فلم فیئر۔ 26 February 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2019 
  3. "Nani, Vikram Kumar team up for new film Gang Leader, watch video"۔ The Hindustan Times۔ 25 February 2019 
  4. "Mythri Movie Makers"۔ Mythri Movie Makers on ٹویٹر۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2019 

بیرونی روابط

ترمیم