گ سے اردو محاورے
- گج گجانا۔
- گدڑی میں لعل۔
- گدھا پیٹنے سے گھوڑا نہیں ہوتا۔
- گدھے کے ہل چلوانا۔
- گرہ میں رکھنا۔
- گڑ سے مرے تو زہر کیوں دے۔
- گڑ کھائیں گلگلوں سے پرہیز۔
- گڑ کہنے سے منہ میٹھا نہیں ہوتا۔
- گڑے مردے اکھاڑنا۔
- گذشتہ را صلوٰۃ آیندہ را احتیاط۔
- گل چھرے اڑانا۔
- گن گن کر دن کاٹنا۔
- گن گن کر قدم رکھنا۔
- گور کا منہ جھانک کر آنا۔