ہؤ ییفان (انگریزی: Hou Yifan) (چینی: 侯逸凡; پینین: Hóu Yìfán audio speaker iconتلفظ ; پیدائش 27 فروری 1994)[8][9] ایک چینی شطرنج گرینڈ ماسٹر اور چار بار خواتین کی عالمی شطرنج چیمپیئن ہے۔ ایک شطرنج نوجوان کے طور پر وہ سب سے کم عمر کے خاتون کھلاڑی ہے جس نے گرینڈ ماسٹر مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا اور خواتین کی عالمی شطرنج چیمپئن شپ جیتنے والی سب سے کم عمر خاتون ہے۔

ہؤ ییفان
(چینی میں: 侯逸凡 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 فروری 1994ء (30 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زینگھوا [4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عوامی جمہوریہ چین [3]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پیکنگ
سینٹ ہلڈا کالج، اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شطرنج باز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان چینی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل شطرنج   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک عوامی جمہوریہ چین [7]  ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

12 سال کی عمر میں وہ خواتین کی عالمی چیمپئن شپ (یاکاترنبرگ 2006ء) اور شطرنج اولمپیاڈ (تورینو 2006ء) میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر کھلاڑی ہے۔ جون 2007ء میں وہ سب سے کم عمر چینی خواتین چیمپیئن بن گئی۔ جنوری 2004ء میں اس نے خواتین فیڈے ماسٹر کا اعزاز حاصل کیا، جنوری 2007ء میں اس نے خواتین گرینڈ ماسٹر اعزاز پایا جبکہ اگست 2008ء میں اس نے گرینڈ ماسٹر اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ 2010ء میں اس نے 16 سال کی عمر میں ہاتے ترکی میں ہونے والی خواتین کی ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔

کیریئر

ترمیم

ہؤ نے پانچ سال کی عمر میں باقاعدگی سے شطرنج کھیلا شروع کی [10] لیکن وہ تین سال عمر سے ہی کھیل کی طرف متوجہ تھی۔ ہؤ کے والد، ہؤ شویجیان جو ایک مجسٹریٹ ہیں [11] اکثر رات کے کھانے کے بعد اپنی بیٹی کو ایک کتابوں کی دکان پر لے جایا کرتے تھے٫ انھوں نے محسوس کیا کہ چھوٹی لڑکی کھڑکی کے پیچھے پڑے شیشے کی شطرنج کے مہروں کو دیکھنا پسند کرتی ہے۔ بعد میں انھوں نے اپنی بیٹی کو اپنی پہلا شطرنج سیٹ خرید کر دیا۔ چند ہفتوں کے بعد ہی یہ ننھی بچی اپنے والد اور دادی کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی۔ 1999ء میں اس کے والد نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کے لیے ایک شطرنج کے اطالیق بین الاقوامی ماسٹر تونگ یوانمینگ (چینی: 童渊铭) کا انتظام کیا۔ [12] تونگ نے بعد میں کہا ہؤ میں ایک غیر معمولی فطانت موجود تھی جو مضبوط اعتماد، اعلیٰ یاداشت، حساب کرنے کی صلاحیت اور تیز رفتار رد عمل تھا۔ [12] خود ہؤ نے کہا کہ اس نے شطرنج اس لیے شروع کی کیونکہ اسے شطرنج کے مہرے بہت پسند تھے۔ [13]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Hou-Yifan — بنام: Hou Yifan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/hou-yifan — بنام: Hou Yifan
  3. ^ ا ب https://www.esportsearnings.com/players/female-players — اخذ شدہ بتاریخ: نومبر 2021
  4. http://en.chessbase.com/post/che-prodigies-and-mini-grandmasters/3
  5. http://www.chessgames.com/player/yifan_hou.html?kpage=46
  6. http://www.chessdom.com/ding-liren-and-huang-qian-are-china-chess-champions/
  7. عنوان : FIDE Ratings and Statistics
  8. 候逸凡 (بزبان چینی)۔ China Chess League۔ 2006-06-13۔ 04 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2019 
  9. "chesspawn.net"۔ chesspawn.net۔ 14 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2014 
  10. tradimo.com – learn to trade (2016-08-22)، Interview with Hou Yifan, Women's Chess World Champion | tradimo، اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2016 
  11. Diana Mihajlova (5 February 2009)۔ "Hou Yifan, a Chinese chess prodigy"۔ Chess News 
  12. ^ ا ب "Chess for success"۔ Chinadaily.com.cn۔ 2008-10-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2011 
  13. "Chess grandmaster Hou, 13, is no square!", by Adrian Butler, Liverpool Echo, 4 September 2007